حنا الطاف کس کی مداح ہیں؟

June 18, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف جن کے بہت سے لوگ مداح ہیں، وہ خود ایک ننھے معصوم بچے کی مداح نکلیں۔

اداکارہ حنا الطاف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔


حنا الطاف نےتصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’عمر شاہ کے گال بہت نرم وملائم ہیں۔‘

اداکارہ عمار خان بھی عمر شاہ کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں اور کمنٹ میں لکھا کہ ’میں اسے کھا جاؤںگی۔‘

دوسری جانب احمد شاہ نے بھی کمنٹ کر کے حنا الطاف کا چھوٹے بھائی کی تعریف کرنے اور اس کو اتنا پیار دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ حنا الطاف کی حال ہی میں احمد شاہ اور ان کے بھائیوں سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ بچوں کی پرورش سے بہت متاثر بھی ہوئیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ احمد شاہ کے والدین نے بچوں کی بہت زبردست پرورش کی ہے۔