گلوکارہ حمیرا ارشد گھر میں گرکر زخمی ہوگئیں

June 18, 2021

گلوکارہ حمیرا ارشد گھر میں گرکر زخمی ہوگئیں۔

زخمی ہونے پر فوری طور پر حمیرا ارشد کو اسپتال میں طبی امداد کے لیے پہنچایا گیا۔

گلوکارہ کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن گرنے کے باعث ہاتھ میں تکلیف ہے۔