کے پی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے کردی گئی

June 18, 2021

خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے کردی گئی۔ تمام پیشوں پر پروفیشنل ٹیکس منسوخ کردیا گیا۔ زرعی ٹیکس میں بھی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

باقاعدگی سے پراپرٹی ٹیکس دینے والوں کیلیے ٹیکس شرح میں مزید کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

خصوصی مراعات نہ لینے والے ملازمین کی تنخواہ میں 37 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بجٹ میں بیواؤں کی پینشن میں سو فیصد اضافہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی کابینہ نے مالی سال 22-2021ء کے بجٹ کی منظوری دے دی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بجٹ دستاویز پر دستخط کر دیئے۔

خیبرپختون خوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 1118 ارب لگایا گیا ہے۔