ویکسین کورس مکمل کرنے والے غیرملکی کویت آسکیں گے

June 18, 2021

کویتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے غیرملکیوں کے لیے یکم اگست سے سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیرون ملک سفر کرنے والے کویتی شہریوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کویت کے ترجمان نے کہا کہ غیرملکیوں کو شرائط پوری کرنے پر کویت آنے کی اجازت دی جائے گی۔