ایک دن میں 10 منزلہ عمارت تیار

June 19, 2021

چینی مزدوروں نے ایک دن میں 10 منزلہ عمارت کو تیار کر کے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

10 منزلہ رہائشی عمارت کو چوبیس گھنٹے میں تیار کیا جبکہ اس میں مجموعی طور پر 28 گھنٹے اور 45 منٹ کا وقت لگا۔

عمارت کی ہر منزل میں بنائے جانے والے کمرے اور دیگر حصے ایک فیکٹری میں تعمیر کیے گئے، جنہیں ٹرکوں کی مدد سے عمارت کی جگہ پر پہنچا کر انہیں نٹ بولٹ کی مدد سے آپس میں جوڑ کر تعمیر مکمل کی گئی۔