لاہور: امامِ مسجد کا سجدے میں انتقال

June 19, 2021

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مسجد کے پیش امام نمازِ جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔

ترجمان جامعہ اشرفیہ مجیب الرحمٰن انقلابی کے مطابق ڈیفنس ایکس بلاک کی مسجد کے خطیب عمر ابراہیم خطبہ جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا عمر ابراہیم سنتوں کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سجدے کی حالت میں چلے گئے اور کافی دیر نہیں اٹھے تو نمازیوں کو تشویش ہوئی۔

جب نمازیوں کی جانب سے پیش امام کو اٹھانے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔