اپوزیشن جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے درپے ہے، پرویز خٹک

June 19, 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے درپے ہے۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ جمہوریت کی دعویدار اپوزیشن جماعتیں ملک میں جمہوریت کے گلہ گھونٹنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال نہ کریں۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ ہے، اپوزیشن بہتر تجاویز سامنے لائے، ان پر ضرور عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اگلے 5 سال بھی رہے گی۔