امریکا نے 5 چینی کمپنیوں کو سیکورٹی رسک قرار دیدیا

June 20, 2021

واشنگٹن (جنگ نیوز ) امریکا نے سی سی ٹی وی کیمرے اورنگرانی کے آلات بنانے والی چینی کمپنیوں کو سیکورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئےان پر پابندی کی تجویز پیش کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن ( ایف سی سی) نے مواصلاتی اور نگرانی کے آلات بنانے والی 5 چینی کمپنیوں کوسیکورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی امریکا کی جانب سے ان کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی گی۔