آسٹریا: یکم جولائی سے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

June 20, 2021

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں 17 ماہ کے بعد کوروناصورتحال کنٹرول ہونے کے باعث زندگی معمول پر آنے لگی ہے آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نےوفاقی وزیر صحت وولف گانگ میکسٹین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے ہر وہ چیز جو تفریح مہیا کرتی ​​ہے دوبارہ کھل دی جائے گی۔ اگلے ہفتہ کو مزید کورونا نرمیوں کی تفصیلات جاری کی جا ئیں گی اوریکم جولائی سے تفریح کےلئے پارک،لائبریریاں،ڈسکو کلب،سینما گھر اور تقریباً ہر وہ چیز جو انسانوں کو تفریح مہیا کرتی ہیں ا ن کو کورونا حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایف پی 2 ماسک کی شرط بھی ختم کرکے عام ماسک ایم این ایس بھی پہنا جاسکے گا جن کی مزید تفصیلات آئندہ ہفتہ کو جاری کی جائیں گی۔