ماہ نور بلوچ طویل عرصے بعد انسٹاگرام پر متحرک

June 20, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنی نئی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

ماہ نور بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے ساتھ اُن کا پالتو کُتا بھی موجود ہے۔


تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہ نور بلوچ اپنے پالتو جانور کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت خوش ہورہی ہیں۔

اپنی نئی تصویروں میں ماہ نور بلوچ کسی پارک میں موجود ہیں اور اُنہوں نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے۔

ماہ نور بلوچ نے تصویر کے کیپشن میں مشہور قول لکھا کہ ’یہ کوئی معمولی لمحات نہیں ہیں۔‘

اداکارہ کی تصویروں پر مداحوں کی جانب سے اُن کی خوبصورتی کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں۔

وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر شائقین سمجھ نہیں پاتے کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہو رہے۔

اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔