ایران نے 374 پاکستانی تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیئے

June 22, 2021

چاغی (اے پی پی) ایران نے 374غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق یہ افراد مستند دستاویزات کے بغیر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی حکام نے مختلف علاقوں سے گرفتاری کے بعد پیر کو ڈی پورٹ کردیا۔لیویز حکام نے بتایا کہ ان افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔