18 سماج دشمن دھر لیے گئے

June 22, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) 18 سماج دشمن دھر لیے گئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 4ملزموں کو گرفتار کرکے 3چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے ۔تھانہ صادق آباد پولیس نے شراب فورش کوگرفتار کرکے 11بوتل شراب اور بیئر کے50ٹن برآمد کرلیے ۔راول ڈویژن پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اورایک اشتہاری کے سہولت کارکوگرفتار کرلیا۔ تھانہ نیو ٹائون پولیس نے جعلی کاغذات تیار کرکے گاڑیوں کی فروخت کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9ملزموں کوگرفتار کرکے 7لٹر شراب،1075گرام چرس خنجر اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا۔دریں اثناء تھانہ گولڑہ شریف پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ناجائز اسلحہ رکھنےمیں ملوث تین ملزمان گرفتار کر کےچوری شدہ دو موٹرسائیکل، دو پسٹلز برآ مد کر لیے ۔