ڈویژنل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کی سمری التواء کا شکار،انتظامی امورمتاثر

June 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت صوبہ بھر میں ڈویژنل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کی سمری التواء کا شکار ہے،جس کی وجہ سے انتظامی امورمتاثر ہورہے ہیں۔آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال اس حوالے سے پیشرفت نہیں ہوسکی،یاد رہے کہ اس وقت ملتان سمیت پنجاب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کام کر رہی ہے۔ اضلاع کے سی ای او ہیلتھ ڈائریکٹر کے ماتحت ہونگے۔