• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: نامور فوڈ چین کے ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

برطانیہ سے ایک انوکھا اور مسکراہٹیں بکھیرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ننھا مہمان اسپتال کے لیبر روم کے بجائے مشہور فاسٹ فوڈ چین کے پارکنگ لاٹ میں اس دنیا میں آ گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ کیٹی مرفی اسپتال جا رہی تھیں کہ راستے میں شدید درد کی وجہ سے گاڑی ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں روکنا پڑی۔

ایمبولینس کے پہنچنے سے پہلے ہی بچے کی پیدائش کا وقت ہو گیا اور پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ہی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ 

ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں پیدا ہونے کی مناسبت سے والدین نے ریسٹورنٹ کے بانی ’کرنل سینڈرز‘ کی یاد میں بچے کو پیار سے ’کرنل کوڈی‘ کا نام دے دیا۔

واقعے کی خبر پھیلی تو ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بچے کی پیدائش کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور خاندان کے لیے ڈھیروں تحائف، مرچنڈائز اور مفت کھانے کے واؤچرز بھیجے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید