• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، اسکول فائرنگ معاملے پر اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ درج

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا نے ایک اسکول فائرنگ کے معاملے پر آرٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی) کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کے خلاف مقدمہ کردیا۔

مقدمے میں الزام لگایا کہ چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ میں حملہ آور کی تشویشناک سرگرمی موجود تھی، لیکن اے آئی کمپنی نے اس کی اطلاع پولیس کو نہیں دی۔

اوپن اے آئی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اُس وقت اسے کسی فوری حملے کا واضح ثبوت نظر نہیں آیا تھا۔

مقدمے میں اے آئی سیفٹی، کمپنی کی ذمہ داری اور خطرناک سرگرمی رپورٹ کرنے کے نظام پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید