فیروز خان نے ’خدا اور محبت3‘ میں کام کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

June 22, 2021

پاکستان شوبز انڈشٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے باوجود جیو کے ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت3‘ میں کام کرنے کا فیصلہ کرنے کی وجہ بتادی۔

فیروز خان نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی بہن اداکارہ حمیمہ ملک کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی ، جس میں میزبان احسن خان نے ان سے اداکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں جواب دیتے ہوئےکہا کہ ان کااس بات پر پختہ ایمان ہے کہ ہم چاہ بھی نہیں سکتے اگر اللہ نہ چاہے تو، جو کچھ بھی آپکی زندگی میں ہوتا ہے وہ اللہ کی طرف سے لکھا گیا ہے۔

فیروز خان نے بتایا کہ انہوں نے شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا کیونکہ ان کی زندگی میں ایک ایسا موڑ آیا جب انہوں نے سوچا کہ اگر انہیں اپنے کام یا اپنےعقیدےجسے وہ مانتےہیں کہ ایک دن جب سب کچھ ختم ہوجا ئے گاتو لوٹ کر وہیں واپس جاناہے، ان دونوں میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ کس کا انتخاب کریں گے اور پھر انہوں نے صحیح سمت کا انتخاب کیا۔

انہوں نے قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے اللہ کی رضا میں راضی ہوکر صحیح فیصلہ لے لیا تو پھر انہیں ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت3 ‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی اور ان کے دماغ میں یہ بات آئی کہ انہیں شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کے بجائے الیکٹرانک میڈیا کو ہی کسی اچھےمقصد کےلیے استعمال کرنا چاہیے۔

فیروز خان نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے آپ سیکنڈز میں اپنا پیغام کوئی بھی اچھا مقصد لاکھوں لوگوں تک پہنچا سکتےہیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے کام سے ہی لوگوں کو اچھائی کا پیغام دیں گے۔