امجد صابری کے چچا محمود غزنوی کا انتقال، پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک

June 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے معروف قوال غلام فرید صابری و مقبول صابری کے چھوٹے بھائی اور امجد صابری کے چچا محمود غزنوی صابری طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ پاپوش نگر قبرستان میں خاندانی احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔