پولیس نے 26سماج دشمن دھر لیے، نقدی، اسلحہ و منشیات برآمد

June 23, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پولیس نے 26 سماج دشمن دھر لیے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نےچوری اورراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث2ملزموں کو گرفتار کرکےچوری شدہ موٹر سائیکل ،چھینی گئی رقم اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا۔ایس ایچ اوریس کو رس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزموں کو گرفتارکرلیا،جن سے چوری شدہ موٹرسائیکل ،چھینی گئی رقم 25ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2پستول معایمونیشن برآمد ہوئے ،ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزمان نے ریس کورس کے علاوہ تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان آتش بازی برآمد کرکے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ گنجمنڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ 2 افراد آتش بازی کا سامان فروخت کر رہے ہیں،جس پر گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں افتخار اور سجاول کو گرفتار کر کے 164 چائنہ بکس، 112 انار، 40 الیکٹرک انار، 360 ڈبی ماچس پٹاخہ، چائنہ لڑی 50، کلر سموگ 80 ڈبی، سٹک 80، 172 ڈبے ڈرمی پٹاخہ اور 30 ڈبے راکٹ پٹاخہ برآمد کرلئے ،ایس پی راول نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ ا وگنجمنڈی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے اپنی اور شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، آتش بازی اور اس کے سامان کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 29لیٹر 3بوتل شراب اور1235گرام چرس برآمد کر لی ۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے شاہ زیب سے 5لیٹر شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے دانیال سے 3بوتل شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے نواز مسیح سے 6لٹر شراب، تھانہ بنی پولیس نے بشارت مسیح سے10لیٹر شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے سلیمان یونس سے 8لٹر شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے ملک ارسلان سے220گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے محمد شکیل سے400گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے ناصر محمود ے365گرام چرس، چاند سے250گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمدکرکے 4ملزموں کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہزاد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانیال کو گرفتار کرکے ملزم سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آشان کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالعزیز کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے پستول 30 بو رمع ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ ایس ایچ او آراے بازار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر سائمن شہزاد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 13بوتل شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او سول لائن پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر محمد اعظم کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 10لٹر شراب برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے جواء کھیلنے والے 6قمار باز وں کوگرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرلئے ۔ ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 6قمار بازوں کو گرفتا رکرلیا، گرفتار کئے گئے ملزموں میں سلیمان بشارت، مقصود، قاسم ، شان مسیح، سنیل مسیح اور شبری مسیح شامل ہیں جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم10 ہزار 170روپے، 4 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ وارث خان پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسزکا سامان چوری کرنے والے ملزم علی رضا کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، موبائل فون،یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد ہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف وارڈ ماسٹر اشفاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔