پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پولیس لائن میں تربیتی ورکشاپ

June 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس لائن ملتان میں پولیس افسران کے استعداد کارمیں اضافہ اورجدید خطوط پر تفیشی مراحل کو استوارکرنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر طلعت حبیب‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر صنوبر علی سیکیورٹی برانچ، انچارج کمپیوٹر برانچ محمد ندیم، ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران نے شرکت کی۔ سپیکرآکسفورڈ یونیورسٹی بیرسٹرمحمدبلال حیدر نے پولیس افسران کو لیکچر دیتے ہوئے حقوق دانش کی اقسام‘ کاپی رائٹس‘پولیس کے اختیارات اورمتعلقہ فورمز آئی پی آر بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔