ڈی ایم سیز کی مینجمنٹ پر باہر کے لوگ تعینات کئے جارہے ہیں، متحدہ

June 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اپنے حق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں کراچی اور کراچی میں رہنے والوں پر بڑا سخت وقت ہے موجودہ سندھ حکومت کا کراچی سے رویہ سوتیلی ماں کا ہے، تمام ڈی ایم سیز کی مینیجمنٹ کو تبدیل کرکے باہر سے لوگ تعینات کئے جارہے ہیں ۔کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ملازمین کے ساتھ زیادتیاں نہیں ہونے دیں گے ان زیادتیوں کے خلاف ہم ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں ، بلدیہ میں موجود سندھ حکومت کے افسران سے بھی کہوں گا کہ کراچی کے لوگوں کے مفاد میں کام کریں اور اگر افسران نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو ایم کیو ایم پاکستان ایک بڑے احتجاج پر مجبور ہوگی۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم اور رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے بھی خطاب کیا۔