محکمہ ثقافت و سیاحت کے تحت عکس سندھ سیزن II کی نمائش

June 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے زیر اہتمام عکس سندھ سیزن II کی نمائش کاآغاز ہوگیا، لیاقت لائبری میں واقع سامبارا آرٹ گیلری میں سندھ بھر سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد نوجوان فوٹوگرافرز کی منتخب کردہ تصاویر کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل ثقافت سندھ عبدالعلیم لاشاری نے کہا ہے کہ عکس سندھ سیزن Iکے بعد سیزن II کے لئے لوگوں کی جانب سے تقاضا تھا جسے پورا کیا گیا ہے عکس سندھ سیزن IIکا مقصد ابھرتے ہوئے نوجوان فوٹو گرافرز کو مواقع فراہم کرنا ہے جو اپنے کیمرے کے لینس کے ذریعے نہ صرف خوبصورت لمحوں کو محفوظ بناتے ہیں ۔