شہزاد اکبرکی نوکری کو خطرہ ہے: عطاء تارڑ

June 24, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی نوکری کو خطرہ ہے۔

ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے وزیرِاعظم عمران خان کو سہانے خواب دکھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کو این آر او دلوایا، قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثوں کی چھان بین سے متعلق 2018ء میں کیس بنایا۔

نون لیگی رہنما عطاء تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت میں ایک دھیلے کا ثبوت نہیں دیا گیا، نیب کی طرز کے کال اپ نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔