• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، عطا تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کرپشن کا کوئی الزام نہیں، قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ نیب شہباز شریف کیخلاف کرپشن کا الزام نہ ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نیب میں کال آف نوٹس ہوتا ہے، ایف آئی اے میں کال آف نوٹس نہیں ہے، اگر نومبر میں ایف آئی آر کاٹی تھی تو اس وقت گرفتاری کیوں نہیں ڈالی، بجٹ سیشن کے دوران ایف آئی اے میں طلب کرنے کا کیا جواز ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نیب کی انکوائری اکتوبر 2018 میں شروع ہوئی تھی، ہم تمام سوالوں کا جواب دے چکے ہیں، کرپشن کے ایک دھیلے کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کا کیوں بے دریغ سیاسی استعمال کیا جارہا ہے، ہم انتقامی سیاست کے خلاف کھڑے ہیں، شہزاد اکبر خود ایف آئی اے آئے اور سوالنامہ تیار کیا

عطا تارڑ نے کہاکہ عدالت سے 10 جولائی تک شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت ہوئی ہے، عدالت نے یہ میرٹ پر ضمانت دی ہے، نیب میں آپ کو شرمندگی ہوئی،ایف آئی اے میں بھی شرمندگی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے میں قاصر رہی ہے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی صاحب سن لیں، ہم بھاگنے والے اور ڈرنے والے نہیں ہیں ۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو ایف آئی اے کے ذریعہ این آر او دیا گیا ہے۔


تازہ ترین