بھارت میں بدمست ہاتھی نے 16 دیہاتیوں کو ہلاک کردیا

June 24, 2021

بھارت میں ایک بدمست اور ہنگامہ کرنے والے ہاتھی نے، جسے اس کی حرکتوں کی وجہ ست جھنڈ سے نکال دیا گیا تھا، گذشتہ دو ماہ میں 16 دیہاتیوں کو ہلاک کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ ہاتھی کی عمر 15، 16 برس ہے اور اسے 22 ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے سے نکالا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کے رویے کا جائزہ لے رہے ہیں اور 20 افراد پر مشتمل ایک ٹیم اسے مسلسل ٹریک کر رہی ہے۔ ہاتھی اس قدر چالا ک ہے کہ اس نے پیچھا کرنے والے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو کئی بار چکمہ دیا۔

منگل کو اس ہاتھی نےصبح سویرے باہر نکلنے والے ایک معمر جوڑے کو اپنی سونڈ میں لے کر مار دیا، یہ صرف ان لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو حادثاتی طور پر اس کے راستے میں آ جاتے ہیں۔