سٹیشن ما سٹر ڈیوٹی سگنل کیساتھ ٹریک پر نظر رکھیں ،سیفٹی سیمینا ر

June 25, 2021

پشاور(نامہ نگار)ڈی سی او / ڈی ٹی او حامد فاروق قریشی نے ریلوے سٹاف کے لئے سیفٹی کی تربیت ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے سٹاف سیفٹی اور آگاہی سیمنار ز کاانعقاد انتہائی ضروری ہے کیونکہ ٹرین حادثات کے باعث نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیںبلکہ مالی نقصانات بھی ہوتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز محفوظ ٹرین آپریشن اور سٹاف کی تربیت کے سلسلے میں پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن پر سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں سیفٹی سیمینار کے اغراض و مقاصد کو سمجھنا ہوگا سیفٹی سیمینار منعقد کرانے کا مقصد سٹاف کی تربیت اور حادثات کی روک تھام کے لیے سٹاف کو اگاہی دینا ہے کیونکہ ٹرین حادثات کے باعث نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں بلکہ محکمہ ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے سیمینار کے شرکاء کو حادثات کی اہم وجوہات سے آگاہ کیا گیا جن میں ٹریک کی حالت، رولنگ اسٹاک کے مسائل اور انسانی غلطی یا کوتاہی شامل تھیں۔ڈی ٹی او کا کہنا تھا کہ بیشتر حادثات انسانی غلطی کی سبب رونما ہوتے ہیں اگر ہم ٹرین آپریشن کو ورکنگ رول اور سیفٹی قوانین کے تحت چلائیں تو حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے،ان کاکہنا تھا کہ فوری طور پر حادثات کی روک تھام کے لیے اگر سیفٹی سیل کے قیام، سیفٹی آلات سرپرائز سیفٹی انسپکشن اور معمولی خرابیوں کی وقت پر تصحیح کرنے پر زور دیا جائے تو کافی حد تک ٹرین آپریشن محفوظ ہوجائے گا ،ای این پشاور ثناءاللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرین آپریشن کو ممکن بنانے کے لیے ریلوے کے ہر کیٹگری کی بہت اہمیت ہے ڈی ای این نے سیفٹی سیمینار میں شریک سٹیشن ماسٹروں کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی سگنل کیساتھ ٹریک پر نظر رکھیں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ہمیں فوراً آگاہ کریں۔