کراچی: دوست کے ہاتھوں دوست قتل

July 07, 2021

کراچی میں دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دوست نے دوست کو اسی کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔

دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کا واقعہ شیر شاہ کے جناح روڈ پر واقع مکان میں پیش آیا۔

دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

مقتول کا نام ملک شیر اکبر بتایا گیا ہے جس کی عمر 40 سال تھی۔