• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دوست کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار








لاہور کے علاقے رائیوینڈ میں آن لائن گیم پب جی میں دوست کو بلاک کرنے پر پندرہ سالہ لڑکے کا زیادتی کے بعد قتل ، چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رائیونڈ سے حسن عباس کو 13جنوری کو اغوا کیا تھا۔

ملزم عطاء کا کہنا ہے کہ مقتول نے آن لائن ویڈیو گیم پر بلاک کیا تھا، جس کے بعد رنجش پر اسے زیادتی کے بعد قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان نے حسن کو ننکانہ صاحب میں قتل کیا، لاش شیخوپورہ سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عطا نے مقتول سے پہلے بھی کئی بار زیادتی کا اعتراف کیا، ملزم عطا کے نمونے ڈی این اے کے لیے فارنزک لیب بھجوادیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین