چینی شخص نے 24 سال قبل اغوا ہونے والے بیٹے کو ڈھونڈ نکالا

July 14, 2021


چین میں ایک شخص کو اس کی مسلسل جدوجہد کا صلہ مل گیا، اس نے 24 سال قبل اغوا ہونے والے اپنے بیٹے کو ڈھونڈ نکالا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوو گنگ تینگ نامی اس شخص کا بیٹا جو صرف 2 برس کا تھا تو اسے اس کے گھر کے سامنے سے اغوا کرلیا گیا تھا۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا جبکہ ان کے گھر میں کوئی موجود بھی نہیں تھا۔

مذکورہ شخص کا بتایا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو ڈھونڈنے کے لیے پورے ملک کا سفر کیا اور مجموعی طور پر تقریباً 5 لاکھ کلومیٹر کی مسافت طے کی۔

چین کی پبلک سیکیورٹی کی وزارت نے اس حوالے سے بتایا کہ بچے کو اسمگلروں نے اغوا کیا اور پھر مرکزی چین کے ایک خاندان کو فروخت کردیا تھا۔

چند روز قبل پولیس گوو گنگ کو پولیس نے اطلاع دی کہ انھیں ان کا بیٹا مل گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ ہنان صوبے میں رہنے والا 26 سالہ استاد ان کا بیٹا ہے۔

اس حوالے سے چینی میڈیا میں باپ اور بیٹے کی ملاقات کی ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں باپ بیٹے کے علاوہ ساتھ میں کھڑے افراد بھی آبدیدہ دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ گوو گنگ کے بیٹے کے اغوا پر 2014 میں چینی بلاک بسٹر فلم ’لاسٹ اینڈ لو‘ بھی بنائی گئی تھی۔