فلک شبیر سے ’سالیاں‘ بھی پھول مانگنے لگیں

July 18, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے پیار بھرے پیغامات مداحوں کے دل تو جیتتے ہی ہیں لیکن سارہ خان کی ساتھی اداکارائیں بھی جوڑے کی نوک جھونک سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

جوڑے کی سوشل میڈیا پر حالیہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران کی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں منشا پاشا اور مومل شیخ فلک شبیر سے پھول مانگ رہی ہیں۔


مومل شیخ اور منشا پاشا فلک شبیر سے فرمائش کرتی ہیں کہ ’ہمارے پھول کہاں ہیں؟ سالیوں کے پھول کہاں ہیں؟ ہمیں بھی پھول ملنے چاہئیں۔‘

جواب میں فلک شبیر کہتے ہیں کہ ’سالیوں کو ان کے شوہر پھول دیں گے آج کے پھول میں نے بیگم کو دے دیئے ہیں۔‘

منشا پاشا فلک شبیر سے کہتی ہیں کہ بھائی بھی پھول دے سکتے ہیں، ہمیں بھی پھول چاہئیں۔

شادی کے بعد سے فلک شبیر ہر آنے والے دن سارہ خان کو لازمی ایک پھول دیتے ہیں، فلک شبیر کی اس عادت کو سارہ خان سمیت دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔