فاطمہ بھٹو کا شاہنواز بھٹو کی برسی پر پیغام

July 18, 2021

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے اپنے چچا شاہنواز بھٹو کے 36 ویں یومِ شہادت پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے چچا شاہنواز بھٹو کی برسی پر ان کی ایک یادگار تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ’انکل شاہ کو اس جولائی کیا ہر جولائی کو ہی یاد کیا جاتا ہے۔‘

یاد رہے کہ شاہنواز بھٹو سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت بھٹو کے صاحبزادے اور بینظیر بھٹو کے بھائی تھے۔

دوسری جانب پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے شہید ماموں شاہنواز بھٹو کو ان کے 36 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہید شاہنواز بھٹو خاندان کے لاڈلے اور جمہوریت پسند انقلابی سوچ کے حامل نوجوان رہنما تھے۔