عفت عمر نے طلاق کے سوال پر خاتون کو کھری کھری سنادیں

July 20, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی میزبان، ماڈل و ادکارہ عفت عمرطلاق کےسوال پرتلملا اُٹھیں،خاتون صاف کوکھری کھری سنادیں، پاکستانی اداکارہ عفت عمرنے شوہر عمر سے طلاق سے متعلق سوال پرجواب دے دیا۔ اداکارہ کی جانب سےآج کل اپنی شادی کی تصاویرسمیت شوہرکےہمراہ حالیہ تصاویرشیئرکی جارہی ہیں۔ان ہی میں ایک پوسٹ پر اداکارہ سے صارف نے پوچھا کہ طلاق ہوگئی ہے آپ کی۔ صفیہ نامی صارف کو عفت عمر نے طنزیہ لہجے میں جواب دیا، اداکارہ نے لکھا کہ اگر آپ تھوڑی سی عقل یا کامن سینس استعمال کرلیں تو آپ کو خود سمجھ آجائے گی۔ اداکارہ نے لکھا کہ اگر ایسا معاملہ ہوتا جیسا آپ کہہ رہی ہیں تو پھر میں کیوں یہ تصاویر ابھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ۔ یاد رہے کہ عفت عمر اپنے بے باک تبصروں اور تیکھے کمنٹس کی وجہ سے اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کیا تھا۔ عفت عمر کا بتانا تھا کہ ان کی عمر 40 نہیں بلکہ 49 برس ہے اور وہ اسے انجوائے بھی کررہی ہیں۔