سیو یاں منوں کے حساب سے فروخت ،قیمتوں میں اضافہ

July 21, 2021

پشاور(جنگ نیوز)پشاورمیں مذہبی تہوار وں پر سوئیوں کا استعمال شہری بھر پور طریقے سے کرتے ہیں جبکہ عید قربان کے موقع پر بھی پشاورکے بازاروں میں مختلف اقسام کی سوئیوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی اور گزشتہ سالوں کی طرح ا س سال بھی تاجروں نے منوں کے حساب سے سوئیاں فروخت کر لیں تاہم جہاں دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں سوئیوں کی قیمتوں کو بھی بڑھا دیاگیا ۔فی کلو سویاں 120سے150روپے تک جا پہنچیں جبکہ عید سے پہلے 80سے100روپے کلو تک فروخت کی جارہی تھیں ۔پشاور میں عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پر شہری صبح کا آغاز سوئیوں سے کرتے ہیں جو ایک روایت بن گئی ہے لیکن اس سال سوئیاں بھی مہنگی کر دی گئی ہیں ۔