ناصر باغ ٗصحافی کے گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں کانقصان

July 21, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) ناصرباغ کے علاقے میں صحافی کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہو گیا ۔گزشتہ روز صحافی فرحا ن خلیل سکنہ ناصر باغ کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے دوران گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا ۔اطلاع ملنے پرمقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ۔