پشتو فلمیں ریلیزنہ ہو نے سے سینما انڈسٹری کو بڑا نقصان پہنچا، شاہد خان

July 21, 2021

پشاور ( وقائع نگار ) پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان نے کہا ہے کہ بڑی عید پر انکی فلم بدمعاشی دا خیال کوہ دھوممچا ئےگی ۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم بڑی عید پر ٹریفک جام کردیگی کورونا وباء کی وباء سے گزشتہ دو سال میں دو چھوٹی اور ایک بڑی عید پر نئی پشتو فلمیں ریلیز نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے سینما انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے لیکن حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی ریلیف فراہم نہیں کیاگیا حکومت کو پشتو فلموں کی سرپرستی کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کرنے ہوں گے ان حالات میں پشتو فلمیں بنانا اتنا آسان نہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں سنیما انڈسٹری آخری سانسیں لے رہی ہے رہی سہی کوروناوباء نے پوری کردی ہے سنیما ئوں کے انہدام کو روکنا ہوگا کیونکہ سنیما تو ختم ہونے کے قریب ہے اگر پشاور میں تین سنیمائوں کے مالکان نے سنیمائوں کو کاروباری مراکز میں تبدیل کردیا تو پھر پشتو فلم انڈسٹری مکمل ختم ہوجائے گی۔ سینما انڈسٹری کی بحالی کیلئے سنجیدہ ا قدامات اٹھانے ہوں گے صرف اعلانات سے کچھ نہیں ہوگا۔ سر سرپرستی میں جدید دور کے مطابق سنیما بنانے ہوںگے تب ہماری پشتو فلم ترقی کرسکے گی بصورت دیگر جلد رہی سہی پشتو فلم اندسٹری بھی بند ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ بڑی عید پر ریلیز ہونیوالی بدمعاشی دا خیال کوہ جدید تقاضوں سے بننی والی ایک سبق آموزکے ساتھ ساتھ ایکشن سے بھرپور فلم ہے ۔ ف۔ میری فلم بدمعاشی دا خیال کوہ میں میرا کردار میری سابقہ فلموں سے یکسر مختلف ہے جو میرے چاہنے والوں کے لئے یقیناً ایک انمول تحفہ ہے ۔