چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا آغاز

July 21, 2021


چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

ٹرین 600 کلو میٹر (373میل) فی گھنٹہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے جو دنیا میں کسی بھی ٹرین کی تیز ترین رفتار ہے۔

ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔

اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔

دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔