کراچی: لڑکی نے خود کشی کر لی، ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری زخمی

July 23, 2021

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کی رہائشی ایک لڑکی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، گلستانِ جوہر میں ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری زخمی ہو گیا۔

گلشنِ اقبال کے بلاک 6 میں لڑکی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے، متوفیہ کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ثمینہ نامی لڑکی نے اپنے گھر کی چھت پر جا کر خود کو پستول سے گولی مار کر خودکشی کی ہے جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب گلستانِ جوہر کے بلاک 6 میں محکمۂ موسمیات کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے اظہر جاوید نامی شہری زخمی ہو گیا۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں علاقوں کی پولیس واقعات کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔