اداکارہ سمیرا ریڈی وزن کم کرنے کے مشن پر گامزن

July 23, 2021

بالی ووڈ کی اداکارہ سمیرہ ریڈی کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا وزن 9 کلو کم کرلیا ہے، اس حوالے سے ان کی نئی پوسٹ پر معروف مصنفہ، فلمساز اور تھیٹر ڈائریکٹر طاہرہ کشیب نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سمیرا ریڈی نے اپنے انسٹا گرام پر فٹنس فرائیڈے کے زیر عنوان آج اپنے فالوورز کے لیے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

سمیرا نے حال ہی میں اپنی ورکنگ آئوٹ کا آغاز کیا تھا تاکہ دیوالی سے قبل اپنا وزن کم کرسکیں۔

اب انھوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کی سخت محنت کے نتیجے میں انھوں نے نو کلوگرام وزن کم کیا ہے۔

سمیرا نے مزید بتایا کہ انکا اس وقت وزن 83 کلو گرام ہے اور انھوں نے مزید آٹھ کلوگرام وزن کم کرنے کا ہدف سامنے رکھا ہے اور وہ اپنا وزن 75 کلوگرام تک نیچے لائیں گی۔