• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے حق میں قرارداد کی منظوری، افضل بٹ کا بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے اظہار تشکر

صدر پی ایف یو جے افضل بٹ(فائل فوٹو)۔
صدر پی ایف یو جے افضل بٹ(فائل فوٹو)۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے بلوچستان اسمبلی سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے مشترکہ قرارداد کی منظوری کو صحافیوں کی جدوجہد کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں افضل بٹ نے کہا ہے کہ آزادیٔ اظہار اور صحافیوں کے معاشی حقوق کے لیے پی ایف یو جے کی تحریک کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا پی ایف یو جے نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق اور آزادیٔ صحافت کے تحفظ کے لیے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کو متفقہ منظور کرنے پر اراکین اسمبلی اور سیاسی جماعتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

قرار داد پیش کرنے والوں میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جے یوآئی کے میر یونس عزیز زہری، جماعت اسلامی کے انجینئر عبدالمجید بادینی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے میر اسد اللہ بلوچ، اے این پی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی اور حق دو تحریک بلوچستان کے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید