اسلام آباد میں زیرحراست اشتہاری ملزم شیر علی پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران زخمی ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس ملزم کی نشاندہی پر برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی، شکر پڑیاں کے نزدیک چھپے ملزمان نے ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق زیرحراست ملزم کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی، ملزم شیر علی اپنے ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتی، راہ زنی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔