ماڈل لاریب مدھوال عرف لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

July 24, 2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ فیشن ماڈل لاریب مدھوال عرف لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل لارا کے قریبی دوست کی جانب سے ان کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔شیئر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق ماڈل لاریب بالاکوٹ میں پیش آنے والے کار حادثے میں انتقال کرگئیں۔پوسٹ میں لارا کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔