مانچسٹر کے فرخ اختر کی چولٹن قبرستان میں تدفین کر دی گئی

July 24, 2021

مانچسٹر( پ ر)کار حادثے میں جاں بحق مانچسٹر کے فرخ اختر کی چولٹن قبرستان میں تدفین کر دی گئی، جنازہ میں مرحوم کےعزیزواقارب ،دوست احباب سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ فرخ اختر مانچسٹر کی نوجوان نسل کی ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ان کے دوستوں نے فرخ کی یاد میں اس کے آبائی وطن پاکستان میں اس کے نام سے صدقہ جاریہ کے لیے آئن لائن فنڈ ریزنگ اپیل کی جس میں کئی ہزار پونڈ جمع ہو گئے ۔