جماعت اسلامی نے 200 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کی، حافظ نعیم

July 24, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل کراچی کی جانب سے جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت ہر سال اجتماعی قربانی میں بھر پور شرکت اور قربانی کی کھالوں کا عطیہ الخدمت پر اہل کراچی کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔ کراچی میں 200سے زائد مقامات پر جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی کی گئی۔ جانوروں کی کھال کی قیمت مسلسل کم کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے تحت قائم اجتماعی قربانی اور مہم چرم قربانی کے مراکز کا دورہ اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔