اداکارہ میرا کا سیاست میں قسمت آزمائی کا اعلان، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ

July 24, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)اداکارہ میرا نے اداکاری سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست میں قسمت آزمائی کرنے کا اعلان کردیا،میرا نے بتایا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کروں گی،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما بھی ہوں گے۔