مختلف علاقوں میں عید پربجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی

July 24, 2021

پشاور ( لیڈی رپورٹر)پشاور شہر میں مختلف علاقوں میں عید پرروز بجلی کی انکھ مچولی جاری رہی نواحی علاقوں سمیت اندرون شہر کے بھی بعض علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اسکے ساتھ کم ولٹیج بجلی کی شکایت بھی سامنے ائی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے پسکو حکام عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاج پر مجور ہونگے ، صوبائی حکومت نے عید کے دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم حکومت اپنے وعدہ کی پاسداری میں نا کام رہی جسکی وجہ سے عوام کو سخت گرمی میں مشکلات سے دو چار ہونا پڑا عید کے تیسرے روز بجلی لوڈشیدنگ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج مظاہرے بھی کیے گئے ۔