نیوٹن کا 300 سال پرانا بوسیدہ کاغذ نیلام

July 24, 2021

برطانیہ کے مشہور نیلام گھر ’کرسٹیز ‘ نے 300 سال پرانا ایک بوسیدہ کاغذ ریکارڈ 23 لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً 37 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام کردیا ہے ۔

بوسیدہ کاغذ پر موجود تحریر کسی عام شخص کی نہیں بلکہ سائنس کی تاریخ ساز ہستی سر آئزک نیوٹن کی ہے۔

واضح رہے کہ نیوٹن کو کلاسیکی طبیعیات (کلاسیکل فزکس) کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

نہ صرف کلاسیکل فزکس بلکہ نیوٹن کے قوانینِ ثقل (لاز آف گریوی ٹیشن) بھی آج تک معمولی ترمیم کے ساتھ دنیا بھر میں استعمال ہورہے ہیں۔