بولان میڈیکل یونیورسٹی میں مبینہ بےضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ کوئٹہ سے حکام کے مطابق بےضابطگیوں کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔
محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر شبیر لہڑی نے کہا کہ مبینہ بےضابطگیاں سامنے آنے کے بعد کیس اینٹی کرپشن کے حوالے کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے اہلکار نے بےضابطگیاں کی تھیں۔