راولپنڈی میں آزاد کشمیرکی 3 نشستوں پر کل انتخاب ہو گا

July 24, 2021

آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں راولپنڈی میں مہاجرینِ کشمیر کی 3 نشستوں پر کل انتخاب لڑا جائے گا، انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

ریٹرننگ افسر شاہین غزل کے مطابق انتخابی سامان کی ترسیل آج رات تک مکمل کر لی جائے گی، الیکشن کے سامان کی ترسیل کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن کے سامان کے لیے الگ الگ سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں، الیکشن کے عملے کی تعیناتی ہو چکی ہے۔

ریٹرننگ افسر نے مزید بتایا کہ پریزائڈنگ افسران کو سامان دیا ہے، ان سے ریسیونگ بھی لی ہے۔

شاہین غزل کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی اسٹاف اور پولنگ کے عملے کو ان کی ذمے داریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ہے۔