• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر انتخابات: KPK میں 2 حلقوں کیلئے پولنگ ہو گی

خیبر پختون خوا میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے 2 حلقوں حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 اور ایل اے 39 جموں کے لیے پولنگ کل ہو گی۔

پولنگ کے لیے انتخابی مواد کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، خیبر پختون خوا سے انتخابات میں 6 ہزار 951 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختون خوا میں مجموعی طور پر 41 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کے لیے 7، خواتین کے لیے 10 اور مشترکہ 24 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

پشاور میں ووٹرز کی کل تعداد 1 ہزار 278 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 686 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 592 ہے۔

کے پی کے دارالخلافہ پشاور میں 3 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں آزاد کشمیر الیکشن کے سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد 3 ہزار 190 مانسہرہ میں ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، 400 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیئے گئے ہیں۔

انتخابات میں 4 امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی ٹی آئی سے عبدالماجد، جماعتِ اسلامی سے نورالباری اور عبدالناصر اور مشاہد مشتاق آزاد امید وار کے طور پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین