آزاد کشمیر انتخابات کے لیے لاہور میں تعینات پولنگ کے عملے کا معاوضہ بڑھا دیا گیا ہے۔
لاہور میں ریٹرننگ آفیسر تنویر اقبال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پریذائیڈنگ آفیسر کا معاوضہ ساڑھے 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر اور پولنگ آفیسر کا معاوضہ اب ساڑھے 4 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔