بلوچستان: غیرحاضری پر 9 میڈیکل آفیسرز ملازمت سے برخاست

July 24, 2021

بلوچستان کے محکمہ صحت نے غیرحاضری پر 9 میڈیکل آفیسرز کو ملازمت سے برخاست کردیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی سے غیرحاضری پر اب تک 100 سے زائد ڈاکٹرز کو نوکریوں سے فارغ کیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق‏ بلوچستان حکومت محکمہ صحت نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر 9 میڈیکل آفیسرز و لیڈی میڈیکل آفیسرز کو نوکری سے برخاست کردیا۔

برخاست کیے جانے والے 9 ڈاکٹرز میں 4 ڈاکٹر سبی، 2 کیچ اور 3 چمن میں ایڈہاک بنیاد پر تعینات کیے گئے تھے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اب تک 100 سے زائد میڈیکل و لیڈی میڈیکل آفیسرز کو غیر حاضری کی بنیاد پر نوکری سے فارغ کر چکی ہے۔